مودی حکومت کا راجستھان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟ گہلوت

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب دیگر ریاستوں میں جاری سولہ پروجیکٹوں کو قومی پروجیکٹ بنایا جا سکتا ہے تو پھر راجستھان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے ۔ گہلوت نے آج سوشل میڈیا پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسری ریاستوں میں چل رہے 16 پروجیکٹوں کو قومی پروجیکٹ بنایا جا سکتا ہے تو راجستھان جیسے صحرا اور گہرائی میں جاتی آبی سطح اور ندیوں کے بغیر ریاست کے آبی منصوبے ای آر سی پی کو قومی پروجیکٹ قرار نہیں دینا ہر کسی کی سمجھ سے پرے ہے ۔