نئی دہلی،17 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہاکہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کی وجہ سے لداخ کے گلوان وادی میں فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے ۔امروہہ سے لوک سبھا رکن دانش نے آج ٹویٹ کر کے حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرحد کی حفاظت میں شہید ہونے والے 20بہادر جوانوں کو میں سلام کرتا ہوں۔ فوجیوں کی شہادت مودی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔