مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کیخلاف احتجاج

   

معاشی بحران اور بے روزگاری میں اضافہ: پنجانب کانگریس
چنڈی گڑھ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)پنجاب کانگریس مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹر پر کل دھرنا دے گی۔ پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے آج یہاں جاری بیاں میں کہا ہے کہ مظاہرہ کا مقصد لوگوں میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی قیادت والی حکومت کی پیدا کی گئی معاشی مسائل کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی معاشی بحران ہے جس میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے لوگ نوکریاں کھورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 1ء8 فیصد کا اضافہ ہوگیاہے اور یہ گزشتہ 45 برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ ہر شعبہ مندی کی مار جھیل رہا ہے اور کاروبار وخدمات شعبہ میں ہر دن گراوٹ آرہی ہے اور صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ جاکھڑ نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ بھی بحران سے دوچارہے اور کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے ۔بینکنگ نظام زد میں آگئی ہے اور امیر لوگ بینکوں سے پیسہ لے کر بیرون ممالک فرار ہورہے ہیں اور ان سب کے درمیان مرکز کے پاس کوئی ایسی پالیسی نہیں ہے جو ملک کو اس بحران سے نکال سکے ۔
انہوںنے کہا کہ اس لئے کانگریس نے یکم نومبر سے پندرہ نومبر تک پورے ملک میں مظاہرہ کرنے کا پروگرام چلایا گیا تھا جسے اب 25 نومبر تک بڑھادیاگیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو پنجاب کے ضلع ہیڈکوراٹر کے دھرنوں میں وہ خود لدھیانہ میں شرکت کریں گے ۔