ظہیرآباد میں کانگریس بلاک لیول کمیٹیوں کا اجلاس، ارشد علی کا خطاب
کوہیر۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی زیر قیادت میں کانگریس پارٹی بلاک لیول کمیٹیوں کا ایک اہم اجلاس ایس کے ٹریڈرس پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر محمد ارشد علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے کی ہدایت پر بلاک لیول کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں آج حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے تمام 4 منڈلس اور ایک میونسپلٹی کے تمام کانگریس کے اراکین سرپنچیں ایم پی ٹی ایس، ضلع پریشد اراکین، صدور نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ گزررہی ہے جس کو ملک کی عوام اور علاقائی پارٹیاں اور سماجی تنظیمیں ملک کی سیکولر عوام والہانہ استقبال کرتے ہوئے یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے مرکزی بی جے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ آج ملک میں سرمایہ داروں کی حکومت چل رہی ہے۔ مودی سرکار نے ہر شعبہ کو خانگی بنا دیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی آسمان کو چھو گئی۔ غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آل انڈیا کانگریس پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ 26 جنوری سے ملک بھر میں ہاتھ سے ہاتھ ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔ ہر کانگریس قائد مودی حکومت کی ناکامیوں کو عوام تک پہنچاتے ہوئے۔ حکومت کے اصلی روپ سے واقف کروائے۔ اس موقع پر ارشد زماں پٹیل، محمد مقسود علی ایم پی ٹی سی، رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر نرسمہلو، سرینواس ریڈی، نرسمہا ریڈی، محمد عبدالوحید، محمد عزیز، محمد احمد علی، ڈپٹی سرپنچ ماچہ ریڈی پلی کے علاوہ سرپنچوں اور کانگریس قائدین موجود تھے۔