مودی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کے اقتصادی ڈھانچے کو نقصان

   

کانگریس منشور جاری کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل کا بیان
بنگلورو 4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کا اقتصادی ڈھانچہ پوری طرح سے تہس نہس ہوگیا ہے ۔ سبل نے جمعرات کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس منشور جاری کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں مائکرو ، چھوٹی اوردرمیانہ صنعت (ایم ایس ایم ای) شعبہ کو کافی نقصان جھیلنا پڑا ہے اور یہ بحران کی حالت میں پہنچ گیا ہے ۔ تمام سیکڑوں میں شبیہ ایک نئی گراوٹ آئی ہے اور سماجی انصاف سماجی ناانصافی کی شکل لے چکا ہے ۔انہوں نے اقتصادی خوشحالی اور سماجی امپاورمنٹ کو ملک کے دو ستون قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بحران کے ساتھ ہی دلتوں کی ماب لنچنگ اور 36ہزار سے زائد کسانوں کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک کروڑ دس لاکھ روزگارختم ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے ‘اچھے دنوں’ کے بارے میں بولنا ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب اس پر کہنے سے کچھ ہونا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کئے جانے کی بات سب سے بڑا جھوٹ ثابت ہوئی ہے ۔ اسی لئے کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے ‘ کانگریس وعدہ نبھائے گی ، ہم جو کہیں گے ، اسے پورا کریں گے ’کے عنوان سے منشور جاری کیا ہے ۔

راہول، پرینکا نے وائیناڈ میں زخمی صحافیوں کی عیادت کی
کال پیٹا (کیرالا) 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی اور اُن کی بہن پرینکا گاندھی وڈرا نے آج زخمی صحافیوں سے اُن کی قیامگاہوں پر ملاقات کرتے ہوئے اُن کی عیادت کی اور مالی امداد کی پیشکش کی۔ ایک ویڈیو فلم میں نوجوان کانگریس قائد کو فیس بُک کے صفحہ پر زخمی صحافیوں کی عیادت کرتے ہوئے اور اُن کی بہن پرینکا گاندھی کے اُن کے ہمراہ دکھایا گیا۔