مودی حکومت کے اقدامات ، شیروں کی تعداد میں اضافہ:کشن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 29جو لائی (یواین آئی) مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے انٹرنیشنل ٹائیگرڈے کے موقع پر خطرہ سے دوچار شیروں کے تحفظ کے سلسلہ میں نریندر مودی حکومت کے عزم کی یاددہانی کروائی۔ انہوں نے کہاکہ کئی اقدامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد شیروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ۔ان اقدامات کے نتیجہ میں دنیا کے شیروں کی تعداد کا تقریبا70فیصد ہندوستان میں ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی ایک پمفلٹ بھی پوسٹ کیا جس میں کہاگیا کہ مودی حکومت نے شیروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے اپنے وعدہ کو پورا کیا ہے ۔اس میں مزید لکھاگیا ہے کہ شیروں کی تعداد ہندوستان میں سال 2022کے نشانہ سے پہلے ہی دوگنی ہوگئی ہے ۔سال 2014میں شیروں کی آبادی ملک میں 2246تھی جو 2018میں بڑھ کر 2967ہوگئی ہے ۔