نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین، برقی قانون کے خلاف پنجاب کسانوں نے 26 اور 27 نومبر کو دہلی میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسانوں نے چلو دہلی مارچ نکالتے ہوئے ہریانہ کی بین ریاستی سڑک پر دھرنا دیا۔ حکومت ہریانہ نے اپنی تمام سرحدوں کو بند کرکے کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی ہے۔ پنجاب سے تقریباً 2 لاکھ سے زائد کسان، مزدوراور خواتین دہلی جانے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ جوگیندر سنگھ نے کہا کہ کسان تنظیموں نے تمام تیاریاں پوری کرلی ہیں۔