رکن کونسل جی سکھیندر ریڈی کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔17۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سابق صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی ایم ایل سی نے کہا کہ مودی حکومت کے زوال کے دن قریب آچکے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سکھیندر ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے کسانوں کو نظرانداز کردیا ہے۔ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکز کا رویہ افسوسناک رہا جس کے نتیجہ میں کسانوں کو متبادل فصلوں کے انتخاب کی سفارش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں ناکامی کے علاوہ عوامی شعبہ کے بینکوں کو خانگیانے کا فیصلہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ سکھیندر ریڈی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور دیگر مسائل سے ناراض عوام نے بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عوامی شعبہ کے اداروں کو چند کارپوریٹ اداروں کے حوالے کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو بیروزگار کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی اداروںکی فروخت اور بینکوںکو خانگیانے کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے مخالف عوام فیصلوں نے عوام میں ناراضگی ماحول پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 16 لاکھ کروڑ کے منافع میں چلنے والے بینکوں کو خانگیانے کی تیاری ہے۔ گزشتہ 7 برسوں میں مودی حکومت نے ایک بھی فیصلہ عوام کے حق میں نہیں لیا۔ صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سکھیندر ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی کے الزامات پر عوام ہنس رہے ہیں۔ ریونت ریڈی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی دراصل کے سی آر کی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ ر