میں بھی ایک روزہ بھوک ہڑتال کروں گا ، عوام بھی بھوک ہڑتال کریں
نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ زرعی قوانین پر اپنا ہٹ دھرم رویہ ترک کردے۔ ان قوانین کو فوری واپس لے ۔ انہوں نے احتجاجی کسانوں کے حق میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا۔ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کے طور پر کل 14 ڈسمبر کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں۔انہوں نے عام آدمی پارٹی کے ورکرس اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی بھوک ہڑتال کریں۔