اندور ۔11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہاکہ نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے ۔ ان کا موقف بے نقاب ہوگیا ہے ۔ کیونکہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے پیش قیاسی کی کہ کانگریس جو 2014ء کی مودی لہر میں شکت فاش ہوگئی تھی ، اس مرتبہ بہتر مظاہرہ کرے گی ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’مودی بے نقاب ہوگئے ہیں ‘ ۔ انہوں نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیںکی ۔ چنانچہ یقیناً وہ دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے ‘’ ۔