حیدرآباد۔/9 فبروری ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے اتوار کو الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے بھکت نہیں بلکہ ملک میں موجود کارپوریٹ کمپنیوں کے بھکت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی شعبوں کے کمپنیوں کے سرکاری حصص کے فروخت کے لئے مودی کا فیصلہ اس بات کی واضح مثال ہے ۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے ستیہ نارائنا بھون میں حیدرآباد ضلعی سطح کے ورکرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ مرکزی حکومت بی ایس این ایل ‘ ایل آئی سی ‘ریلویز اور کئی عوامی شعبہ کے اداروں کے حصص فروخت کرنے کا المناک فیصلہ کیا ہے ۔