امروہہ: چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت میں ملک کی تصویر بدل چکی ہے ۔امروہہ کے ہاپوڑ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں آج بیٹی اور کاروباری محفوظ ہیں۔سب کا ساتھ سب وکاس ہدف ہے ۔ وکاس منھ دیکھ کر نہیں ہورہا ہے ۔ ا س کا سہرہ وزیر اعظم کی قیادت اور جنتا کو جاتا ہے ۔لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو امروہہ میں ووٹنگ ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ 12 کروڑ غریبوں کے گھروں میں بیت الخلا، 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن، 60 کروڑ کی ہیلتھ انشورنس اسکیم 50 کروڑ کو جن دھن یوجنا کا فائدہ مل رہا ہے ۔