مودی سرنیم معاملہ میں راہل گاندھی کو آخری سمن، رانچی کورٹ میں چار جولائی کو پیش ہونے کا حکم

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ مودی سرنیم کو لے کر تبصرہ سے وابستہ معاملہ میں اب رانچی کورٹ نے انہیں چار جولائی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت کی طرف سے کانگریس لیڈر کو جاری یہ آخری سمن ہے ۔ ایسے میں اگر وہ اس مرتبہ بھی پیش نہیں ہوتے ہیں تو ان کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں دراصل اس معاملہ میں پردیپ مودی نام کے شخص نے راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا ہے ، جس پر رانچی کے ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ عدالت نے اس کیس میں راہل گاندھی کو ذاتی طور پر پیش ہونے سے چھوٹ دینے کی عرضی کو پہلے ہی خارج کردیا تھا۔