نئی دہلی: مرکز کی نریندر مودی سرکار نے ریلوے ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے ۔ بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں گیارہ لاکھ سے زیادہ ملازمین کو سرکار نے پروڈکٹیو لنک انسینٹو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی ۔ انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ ریلوے کے 11.27 لاکھ ملازمین کو 1,832 کروڑ روپے کا پروڈکٹیویٹی لنکڈ بونس دیا جائے گا ۔ یہ 78 دنوں کا بونس ہوگا اور اس کی زیادہ حد 17,951 روپے ہوگی ۔