نئی دہلی:مودی حکومت نے مرکز میں اپنے اقتدار کے 9 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر حکومت بڑی شدت سے اپنی کامیابیاں شمار کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں حکومت نے کیسے بڑے فیصلے لیے اور عوام کے لیے کیا کیا۔ دوسری طرف اپوزیشن کانگریس کی جانب سے اسے ناکامی کے 9 سال سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں مودی حکومت کے 9 سال کا ذکر کیا گیا ہے۔ کانگریس نے بے روزگاری سے لے کر مہنگائی اور دیگر مسائل پر حکومت کو گھیرتے ہوئے اور کہا ہے کہ مصائب کے 9 سال مکمل ہو چکے ہیں۔کانگریس کے ٹوئٹ میں لکھا گیا ’’آج مودی حکومت نے 9 سال مکمل کر لیے ہیں، یہ ‘ناکامی کے 9 سال’ ہیں۔ 9 سال ملک کی بدحالی ہے، ان 9 سالوں میں عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بے روزگاری اور آمرانہ فیصلوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ جملوں کے بل بوتے پر برسراقتدار آنے والی مودی سرکار نے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ بس تاریخ کے بعد تاریخ دیتے رہے۔