مودی سمیت تین عالمی قائدین کو امریکہ کا اعلیٰ فوجی اعزاز

,

   

واشنگٹن ؍ نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں ان کو امریکہ کی اعلی ترین فوجی اعزاز ’’دی لیجن آف میرٹ ۔ ڈگری چیف کمانڈر‘‘سے نوازا ہے ۔واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے پیر کی شب ٹوئٹ کرکے مسٹر مودی، مسٹر موریسن اور مسٹر شینزو آبے کو اس فوجی ایوارڈ سے نوازے جانے کی اطلاع دی۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے مطابق پیر کے روز امریکی صدر نے وزیراعظم مودی کو یہ اعزاز پیش کیا۔ یہ اعزاز امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں حاصل کیا۔ اس موقع پر آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیر اعظم شینزو آبے کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ مودی کی قیادت، ہندوستان کو عالمی طاقت کے طور پر ابھارنے کے ان کے وسیع ویژن، اور ہند ۔ امریکہ اسٹراٹیجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی امن و خوشحالی میں ان کی شراکت کے پیش نظر امریکہ نے یہ اعزاز دیا ہے۔ برائن نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہند-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی طاقت کی حیثیت سے ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لئے دیا گیا ہے۔ چیف کمانڈر کے اعلی درجے کا ’’لیجن آف میرٹ‘‘ ایوارڈ امریکی صدر کی جانب سے 8 امریکی فوجی خدمات کے نمایاں کارکردگی کرنے والے افسران کے علاوہ ریاستوں کے سربراہان اور حکومتوں کو بھی دیا جاتا ہے ۔