مودی ‘ سپاہیوں کی قربانیوں کا سیاسی فائدہ اٹھانے کوشاں: پوار

   

ممبئی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں اپوزیشن اتحاد نے کانگریس ۔ این سی پی کی قیادت میں برسر اقتدار سینا ۔ بی جے پی اتحاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے ستارا ضلع سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ نریندر مودی حکومت سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی 56 انچ کا سینہ رکھتے ہیں تو انہیں سابق نیوی آفیسر کلبھوشن جادھو کو واپس لانا چاہئے جو مبینہ جاسوسی الزامات پر پاکستان کی قید میں ہے ۔ پوار نے کہا کہ ہمارے جوان ملک کیلئے کوئی بھی قربانی دینے تیار ہیں لیکن موجودہ حکومت اس سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اگر وزیر اعظم کے پاس واقعی 56 انچ کا سینہ ہے تو انہیں کلبھوشن جادھو کو واپس لانا چاہئے ۔ سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان نے کہا کہ 2014 میں اپوزیشن ووٹوں کی تقسیم سے بی جے پی کو کامیابی ہوئی تھی ۔