نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی ترقی سے متعلق متعدد اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس ملاقات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اہم مسائل پر دیوے گوڑا کے خیالات قابلِ ستائش ہیں اور ہندوستان کی ترقی کیلئے ان کا جذبہ بھی اتنا ہی قابلِ تعریف ہے ۔ مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ ایچ۔ ڈی۔ دیوے گوڑا کے ساتھ ایک بہترین ملاقات ہوئی۔ اہم مسائل پر ان کی بصیرت قابل ستائش ہے۔ ہندوستان کی ترقی کیلئے ان کا جذبہ بھی اتنا ہی قابلِ تعریف ہے ۔