مودی عوام کو بھڑکاتے ہیں:گہلوٹ

   

Ferty9 Clinic

کوٹا: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر انتخابات میں ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو انتخابات میں مسائل پر بات نہیں کرنی چاہیے ۔ وہ صرف لوگوں کو بھڑکانے اور توجہ ہٹانے کی بات کرتے ہیں۔ گہلوٹ نے منگل کو کانگریس کی گارنٹی یاترا کے اگلے مرحلے کے آغاز کے موقع پر یہاں پہنچے پر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ اسمبلی انتخابات میں مودی کے دورہ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس مسائل پر بات نہیں کرتے اور لوگوں کو بھڑکانے والی بات کرتے ہیں جب کہ کانگریس ریاست میں ترقی اور گڈ گورننس کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔ انتخابات میں کانگریس کا موضوع ترقی کا مسئلہ ہے جبکہ یہ لوگ مذہب اور ذات پات کے نام پر ایشو مسلط کر رہے ہیں اور لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ترقی کے معاملے پر بحث کرنی چاہیے لیکن یہ لوگوں کو مذہب اور ذات کے نام پر الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔