مودی مسلسل تیسرے سال دنیا کے مقبول لیڈر

   

واشنگٹن : وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار دیا گیا ہے ۔ امریکی ڈیٹا انٹیلی جنس فرم ‘دی مارننگ کنسلٹ’ کے سروے کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اپرُوول ریٹنگ میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سُنک سمیت 22 ممالک کے قائدین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ پی ایم مودی کی اپرُوول ریٹنگ 78 فیصد ہے ۔ اس فہرست میں امریکی صدر بائیڈن 40 فیصد ریٹنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔