نئی دہلی ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ روزگار کی شرح مسلسل گھٹ رہی ہے ۔ اس پس منظر میں وزیراعظم کو نوکری پر چرچا کرنا چاہیئے ۔ یچوری نے ایک نیوز رپورٹ کے حوالے سے الزام عائدکیا کہ آزاد ہندوستان میں بیروزگاری کی شرح بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ مودی نے پیر کو پریکشا پر چرچا کے دوران طلبہ سے گفتگو کی تھی ۔ یچوری نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو نوکری پر چرچا کی ضرورت ہے اور مودی کو چاہیئے کہ وہ کروڑہا بیروزگاروں کے من کی بات سنیں ۔یہ بیروزگاری نوٹ بندی اور ناقص انداز میں لاگو کردہ جی ایس ٹی جیسے پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ۔
