مودی نے اولمپینس کیساتھ فوٹو؍ویڈیو شیئرکئے

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کیساتھ ناشتے کے دوران کے فوٹو؍ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ وزیراعظم نے چہارشنبہ کوٹویٹ کرکے فوٹو؍ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ہمارے اولمپک ہیروز کیساتھ یادگار بات چیت۔ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہیکہ آئسکریم اور چورما سے لیکر اچھی صحت اور فٹنس کے ساتھ ساتھ باعث ترغیب کہانیوں اور خوشی کے لمحات پر بات چیت۔ 7 لوک کلیان مارگ پر ناشتے کے دوران میری ٹوکیو اولمپک ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت دیکھیے۔ قابل ذکر ہیکہ وزیراعظم نے یوم آزادی کی تقریب کے اگلے دن ان کھلاڑیوں کو اپنی رہائش گاہ پر ناشتے کیلئے بلایا تھا۔ قبل ازیں ان کھلاڑیوں کو یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونے کیلئے لال قلعہ پر بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔

’من کی بات‘ کیلئے وزیراعظم کو
مشورے مطلوب
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کیلئے مشورے مانگے ہیں۔ وزیراعظم نے چہارشنبہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس مہینے کے من کے بات پروگرام میں آپ کی کس طرح کے موضوعات میں دلچسپی ہے ۔ ان موضوعات کو آپ مائی گو یا نمو ایپ پر شیئر کرسکتے ہیں۔ آپ فون نمبر 1800117800 پر اپنا پیغام ریکارڈ کرکے بھی بھیج سکتے ہیں۔واضح رہیکہ وزیراعظم ہر مہینے کے آخری اتوار کو من کی بات پروگرام میں اہم امور پر اپنے خیالات کا لوگوں کیساتھ مشترک کرتے ہیں۔ اس پروگرام کیلئے وہ لوگوں سے تجاویز بھی طلب کرتے ہیں۔