مودی نے بنگال میں چار ریلیوں سے خطاب کیا

   

کولکاتہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے بیرک پور، پنچلا، چنسورہ اور پرسرہ میں ریلیوں سے خطاب کیا ۔ مودی ہفتہ کی رات یہاں پہنچے اور ہوائی اڈے سے سیدھے راج بھون گئے ، جہاں گورنر سی وی آنند بوس نے ان کا استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مودی اس ماہ نو دنوں کے وقفے میں دوسری بار بنگال پہنچے ۔ ریاست میں لوک سبھا کی آٹھ سیٹوں کیلئے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ پیر کو ہونے والی ہے ۔ مغربی بنگال کے اپنے دوسرے دورہ میں وزیر اعظم نے بی جے پی کے امیدواروں کیلئے چار ریلیاں منعقد کیں۔ مودی نے صبح 11:30 بجے اتر 24 پرگنہ ضلع کے بیرک پور میں بی جے پی امیدوار ارجن سنگھ کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اس کے بعد دوپہر ایک بجے وہ ہوگلی میں بی جے پی امیدوار لاکٹ چٹرجی کے لیے ووٹ مانگے ۔ وزیر اعظم نے دوپہر 2:30 بجے آرام باغ میں بی جے پی امیدوار اروپ کمار کے لیے پرچارکیا اور شام 4 بجے ہاوڑہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا ۔