مودی نے بھروچ میں آتشزدگی سے ہوئی لوگوں اموات پر افسوس ظاہر کیا

   

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے بھروچ کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہوئی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے ہفتے کے روز ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ‘‘ بھروچ کے اسپتال میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت ہونے سے دلبرداشتہ ہوں ۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میری تعزیت’’ ۔ گجرات کے بھروچ میں جمعہ کی دیر رات ایک پرائیوٹ اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہو گئی ۔