مودی نے بیکانیر سے 26 ہزار کروڑ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

   

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجستھان کے بیکانیر میں 26 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد – افتتاح کرکے قوم کو وقف کیا نیز 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دوبارہ تیار کیے گئے 103 امرت ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا۔ قبل ازیں، وزیر اعظم نے دیشنوک ریلوے اسٹیشن پر بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ریاست کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڈے ، وزیر اعلی بھجن لال شرما، ریلوے ، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس کے وزیر اشونی ویشنو، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال اور کئی عوامی نمائندے موجود تھے ۔ وزیر اعظم کے ذریعہ جن 103 دوبارہ تیارکردہ امرت ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا گیا ان میں راجستھان کے آٹھ ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ ہندوستانی ریلوے اپنے نیٹ ورک کی 100فیصد برقی کاری کی طرف بڑھ رہا ہے ، جس سے ریلوے کے آپریشنز کو زیادہ موثر اور ماحول دوست بنایا جا رہا ہے ۔