شاید وزیراعظم، گجرات کے خون خرابہ کو فراموش نہیں کر پائے
حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھندر ریڈی نے تلنگانہ کی تشکیل پر جھوٹ بولتے ہوئے زہر اُگلنے کا وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہاکہ گجرات میں جو خون خرابہ ہوا ہے شاید وزیراعظم ابھی تک بھول نہیں پائے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جب بی جے پی کی جانب سے تین ریاستیں تشکیل دی گئی تھیں اُس وقت تلنگانہ کیوں تشکیل نہیں دیا گیا وزیر اعظم سے استفسار کیا۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ تلنگانہ تحریک 1969 ء میں عروج پر پہونچ چکی تھی۔ تاہم اُس وقت آندھرائی حکمرانوں کے دباؤ کے باعث علیحدہ تلنگانہ تشکیل نہیں دی گئی۔ کے سی آر کی قیادت میں پرامن تحریک چلائی گئی ۔ عوامی دباؤ کے باعث 2 جون 2014 ء کو علیحدہ تلنگانہ تشکیل دی گئی۔ انھوں نے کانگریس کی جانب سے کئے گئے اعلانات کو بوگس قرار دیا اور کہاکہ جن ریاستوں میں کانگریس اقتدار میں ہے وہاں عوام کو ان اسکیمات سے فائدہ نہیں پہونچایا جارہا ہے جس کا تلنگانہ میں وعدہ کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ عوام کانگریس پر ہرگز بھروسہ نہیں کرتے بی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے سماج کے تمام طبقات مطمئن ہیں۔ بی جے پی ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرکے سیاسی فائدہ اُٹھانے کی کوشش کر رہی ہے مگر ملک بھر میں بی جے پی کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ن