مودی نے جنت نشان کشمیر کو جہنم بنادیا!

,

   

مشن یو پی 2022 : مسلم ۔ دلت رائے دہندوں کو قریب کرنے پرینکا گاندھی کا عہد

لکھنؤ ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے دہلی اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی اپنے مشن یو پی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشن یو پی کے ایجنڈہ پر کام کررہی ہیں ۔ اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات 2022 ء میں ہوں گے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مشن 2022 ء کی باگ دوڑ خود سنبھالی اور کہا کہ یو پی میں مسلم ۔ دلت رائے دہندوں کو قریب لانے کی مہم شروع کریں گی ۔ مسلمانوں اور دلتوں کو کانگریس کی صف میں لاتے ہوئے وہ اپنے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گی ۔ اس سلسلے میں کام شروع کردیا گیا ہے ۔ پرینکا گاندھی نے آج اتوار کو واراناسی کے سیرگوردھن پور پہونچ کر اپنے مشن کا اظہار کیا ۔ کانگریس اب مفادات پسند معاشرہ بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ریاستی کانگریس صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی سیرگوردھن پور میں پوجا کرکے آشیرواد لیں گی ۔ دلت ووٹ بینک کو اپنے حق میں لانے کی کوشش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی بہت دنوں سے خواہش تھی کہ وہ سن شرومنی گرو روی داس کی جائے پیدائش سیرگاؤں میں ان کی جینتی پر عقیدت کے ساتھ پوجا کریں گی ۔ پرینکا گاندھی اس سے پہلے کہا تھا کہ نریندر مودی جنت نشان کشمیر کو جہنم بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کشمیری قائدین کو نظربند کرنے پر تنقید کی اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے ۔ ٹوئیٹر پر انہوں نے کشمیری قائدین محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ کی غیرقانونی نظربندی کی مدت میں اضافہ پر برہمی کا اظہار کیا ۔