نئی دہلی :حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کسان پدم شری ایوارڈ یافتہ سی وینکٹ ریڈی کا تذکرہ وزیراعظم مودی نے اپنے پروگرام من کی بات میں کیا ، جس کے ساتھ ہی قومی سطح پر وہ ایک مرتبہ پھر ابھرآئے ہیں۔وزیراعظم نے عوام سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ریڈی جیسے لوگوں سے جذبہ حاصل کریں۔ ریڈی نے اپنے ڈاکٹر دوست سے وٹامن ڈی کی نامناسب کمی کے مسئلہ کے بارے میں سنا ، جس کے بعد انہوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔ تحقیق کے ذریعہ ان کی مساعی اور زراعت میں ان کی کوششوں نے اْس قسم کے گیہوں اور چاول کی پیداوار میں مدد دی، جو قدرتی طورپر وٹامن ڈی سے مالا مال ہوتے ہیں۔کسی چیز کی کمی کے احساس سے متعلق ایک سوال پر مودی نے کہا کہ ٹامل زبان نہ سیکھنے کا انہیں افسوس ہے جو خوبصورت زبان ہے اور دنیا بھر میں مقبول ہے ۔