مودی نے دوستوں کے 5.5 لاکھ کروڑ کے قرض معاف کئے : کانگریس

   

نئی دہلی ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت کو اپنے چہیتوں اور دوست صنعت کاروں کے 5.5 لاکھ کروڑ روپئے کے قرضے معاف کردیئے اور کہا کہ یہ اقربا پروری پر مبنی سرمایہ داری کی بدترین مثال ہے۔ ایک نیوز رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس ترجمان ابھیشک سنگھوی نے حکومت پر ’جانبداری‘ برتنے کا الزام عائد کیا۔ گزشتہ 10 برسوں میں جملہ معافی 7 لاکھ کروڑ روپئے کی ہوئی۔ اس میں سے 5.5 لاکھ کروڑ روپئے مودی جی کے تحت معاف کئے گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ 80 فیصد معافیاں مودی حکومت کی میعاد کے دوران پیش آئیں۔ انھوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کے نام شاید کبھی منظرعام پر نہیں آئیں گے۔