نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میٹرو میں یومیہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ کی ستائش کی ہے ۔ایک ایکس پوسٹ میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، ہردیپ سنگھ پوری نے مطلع کیا کہ دہلی میٹرو میں یومیہ مسافروں کے سفر نے کووڈ سے پہلے کے اعداد و شمار کو اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ 10فروری 2020 میں دہلی میٹرو میں یومیہ مسافر 66,18,717 تھے ، جبکہ 28 اگست 2023کو یہ بڑھ کر 68,16,252 ہو گئے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پوسٹ میں جواب دیا اور کہا؛‘‘حیرت انگیز خبر۔ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی کہ ہمارے شہری مراکز میں جدید اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ ہو’’۔