پاناجی ۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج کہا کہ مودی حکومت نے زرعی شعبہ کیلئے 2014-2018 کے درمیان جو بجٹ دیا ہے وہ یو پی اے اقتدار میں دئے گئے بجٹ سے 438 فیصد اضافی ہے ۔ انہوں نے بائیں بازو کی جماعتوں اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ زرعی شعبہ میں مودی حکومت کی کامیابیوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ کیلئے مودی حکومت نے جو بجٹ دیا ہے وہ سابقہ یو پی اے حکومت کی جانب سے دئے گئے بجٹ سے 438 فیصد اضافی بجٹ ہے ۔ 2013-14 میں زرعی شعبہ کیلئے بجٹ سات لاکھ کروڑ کا تھا جو 2021 – 22 میں 16.6 لاکھ کروڑ تک پہونچ گیا ہے ۔