مودی نے ساہتیہ اکیڈیمی کےبک اسٹال کا دورہ کیا

   

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے بوڈولینڈ مہوتسو میں ساہتیہ اکیڈیمی کے بک اسٹال کا دورہ کیا۔ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سری نواسراؤ نے کہا کہ مودی نے بوڈو زبان کی کتابوں کے بارے میں معلومات لی اور کچھ کتابوں کو بھی دیکھا۔ مودی تقریباً پانچ منٹ اسٹال پر موجود رہے ۔وزیر اعظم نے دہلی میں پہلے بوڈولینڈ مہوتسو کا افتتاح کیا تھا۔ ساہتیہ اکادمی نے فیسٹیول میں بوڈو ادب پرایک اسٹال لگایا ہے ۔اس دو روزہ میلے میں بوڈو برادری کی ثقافتی، لسانی اور ادبی ورثے کو مختلف پروگراموں کے ذریعے دکھایا جا رہا ہے ۔