مودی نے صفائی کرمچاریوں کے پیر ایسے دھوئے جیسے بھگوان رام نے سداما کے پیر دھوئے تھے: یوگی ادتیہ ناتھ

,

   

مہاراج گنج (اترپردیش): وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے صفائی ورکروں کے پیر اس طرح دھوئے ہیں جس طرح بھگوان رام نے اپنے دوست سداما کے پیر دھوئے تھے۔ انہوں نے ایک جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کمبھ میلہ واقع پریاگ راج میں مودی جی نے صفائی کرمچاریوں کے پیر اس طرح دھوئے جس طرح بھگوان رام نے اپنے دوست سداما کے پیر دھوئے ہیں۔ یوگی ادتیہ ناتھ نے مزیدکہا کہ جب کبھی ہماری حکومت کی جانب سے کوئی فلاحی اسکیم جاری کی جاتی ہے تو ہم لوگوں کے فائدے کیلئے اس کے مذہب یا ذات نہیں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر سماج وادی سربراہ اکھیلیش یاد وپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ انہیں ووٹ دیں گے جنہوں نے پانی کے نل چرائیں ہیں۔ انہوں نے عظیم اتحاد پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھی سیکل پر سوار کرنے کی کوشش کررہا ہے یا د رکھیں کہ اس طرح کرنے سے سیکل پنکچر ہوسکتی ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ بی جے پی گورکھپور لوک سبھا امیدوارروی کشن کی حمایت میں انتخابی ریالی سے شرکت کئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔