مودی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی: سی پی ایم

   

اگرتلہ: اپوزیشن مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی- ایم) نے منگل کے روزالزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا اگرتلہ میں مستفیدین کے ساتھ بات چیت کا ورچوئل پروگرام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور چیف الیکٹورل آفیسر سے ضروری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک دن پہلے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کو مثالی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر نوٹس بھیجا تھا۔ تاہم شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی ای او نے ضمنی انتخابات والے تین اضلاع میں وزیر اعظم کی 16 سماجی بہبود کی اسکیموں کے مستفیدین کے ساتھ وزیر اعظم کی ورچوئل بات چیت کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ۔ اس کاروائی سے اپوزیشن جماعتیں مطمئن نہیں تھیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔