مودی نے مائیگرنٹس کی پریشانی پر توجہ نہیں دی: کانگریس

   

نئی دہلی۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم مودی کے خطاب کو ایسی تقریر قرار دیا جس میں ملک کو ایک شہ سرخی دی اور کہا کہ قوم کو لاکھوں مائیگرنٹس کی پریشانیوں کو دور کرنے میں ان کی ناکامی پر مایوسی ہوئی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وطن کی طرف پیدل رواں دواں مائیگرنٹ ورکرس کا دل شکن انسانی سانحہ تسلی، نگہداشت اور سلامتی سے واپسی کا متقاضی ہے۔ رندیپ نے ٹوئیٹر کہا کہ ’’ڈیئر پی ایم ، آپ نے آج جو کہا وہ ملک اور میڈیا کو محض ہیڈلائین فراہم کرتا ہے۔ جب عوام کی دل سے مدد کرتے ہوئے کورے کاغذ کو بھرا جائے گا ، تب قوم اور کانگریس پارٹی آپ کی ضرور تائید کریں گے ۔ ہندوستان کو ہمدردی ، حساسیت اور لاکھوں مائیگرنٹ ورکرس کی پریشانیوں کی یکسوئی کرنے میں آپ کی بری طرح ناکامی پر گہری مایوسی ہوئی ہے‘‘۔ تاہم چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے معاشی پیاکیج کا خیرمقدم کیا ۔