نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کناڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کی جیت اور مارک کارنی کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش ہے ۔ مودی نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ کناڈا کے وزیراعظم کے طور پر آپ کے انتخاب پر اور لبرل پارٹی کو ان کی جیت پر مبارکباد۔ انڈیا اور کناڈا مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط وابستگی اور عوام سے عوام کے متحرک تعلقات کے پابند ہیں۔ میں آپ کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانے اور ہمارے لوگوں کیلئے زیادہ مواقع کھولنے کیلئے کام کرنے کا منتظر ہوں۔