مودی نے ماں ہیرا بین کے پاؤں چھوکر آشیرواد لیا

   

گاندھی نگر : وزیراعظم نریندر مودی اپنی ماں ہیرابین مودی سے ملنے گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیر اعظم مودی کل پیر کو گجرات الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں اپناووٹ بھی ڈالیں گے۔ وزیر اعظم مودی احمد آباد کے سابرمتی اسمبلی سیٹ کے ووٹر ہیں۔ اس سے پہلے سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنی ماں ہیرا بین سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی تصویروں میں اپنی ماں کے پاوں چھو کر آشیرواد لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔گجرات اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں پیر کو 14 وسطی اور شمالی اضلاع کی 93 سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔