مودی نے مہاراشٹر اور گجرات کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی،یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے مہاراشٹر اور گجرات کے لوگوں کو ان دونوں ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے گجراتی اور مراٹھی میں الگ الگ ٹویٹ کر کے دونوں ریاستوں کے یوم تاسیس پر وہاں کے لوگوں کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ٹویٹ کیا،‘‘یوم مہاراشٹرکے موقع پر میں ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ملک کی ترقی کے سفر میں مہاراشٹر کے تعاون پر سبھی کو فخر ہے ۔میں آنے والے برسوں میں مہاراشٹر کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔’’