نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا وزیراعظم بننے پر نفتالی بینیٹ کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم نے آج ٹویٹ میں کہاکہ اگلے سال ہمارے سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہوجائیں گے ، جس کے مدنظر میں آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں اور چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور گہری ہو ۔