مودی نے نتیش، سمراٹ اور سنہا کو مبارکباد دی

   

نئی دہلی، 20 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سربراہ نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے اور بی جے پی لیڈر سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے نتیش کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے لیڈروں کو بھی مبارکباد دی۔ مودی نے کئی مرکزی وزراء کے ساتھ جمعرات کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں نتیش کمار اور دیگر لیڈروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں مودی نے سوشل میڈیا پر سلسلہ وار پوسٹس میں سبھی لیڈروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بہت بہت مبارکباد۔
وہ ایک موثر اور تجربہ کار منتظم ہیں۔ ریاست میں اچھی حکمرانی کا ان کا بہترین ٹریک ریکارڈ ہے ۔ ان کی نئی مدت کے لیے میری دلی نیک تمنائیں! ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو بہار کا نائب وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ دونوں لیڈروں نے عوام کی خدمت کے لیے نچلی سطح پر بہت کام کیا ہے ۔ ان کے لیے نیک خواہشات۔