نئی دہلی ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوا ر کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا‘‘ بہار کے وزیر اعلیٰ اور میرے دوست نتیش کمار جی کو سالگرہ کی مبارک باد ۔ زمینی سطح سے اٹھے ایک مقبول لیڈر جو بہار کو تعمیرو ترقی کی راہ پر لے جانے کی سمت میں گامزن ہیں ۔ معاشرے کو بااختیار بنانے کے تئیں ان کا جذبہ قابل ستائش ہے ۔ میں ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا متمنی ہوں ’’۔ مسٹر نتیش کمار کی پیدائش یکم مارچ 1951 کو بہار کے بختیار پور میں ہوئی تھی ۔ دریں اثناء این ڈی اے کے پٹنہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے کہاکہ ریاستی اسمبلی میں متفقہ طور پر 2 قراردادیں این آر سی اور این پی آر کیخلاف منظور کی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے سی اے اے کو نظرانداز کردیا گیا۔
