مودی نے وہی جملے دہرائے جو وہ11 سال سے دہرا رہے ہیں : راہول

   

نئی دہلی ۔16 اگست (یو این آئی ) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی تقریبات میں وہی جملے دہرائے جو وہ 11 سال سے دہراتے آ رہے ہیں۔ گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کا جملہ سیزن-2- 11 سال بعد بھی مودی جی کے وہی پرانے جملے ، وہی رٹے رٹائے پرانے اعداد و شمار ہیں۔ پچھلے سال ایک لاکھ کروڑ روپے سے ایک کروڑ انٹرن شپ کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس سال پھر ایک لاکھ کروڑ روپے کی نوکری کی اسکیم۔ انہوں نے کہا کہ سچ کیا ہے ؟ پارلیمنٹ میں میرے سوال پر حکومت نے خود تسلیم کیا کہ 10 ہزار سے کم انٹرن شپ (اسٹائپنڈ )وظیفہ اتنا کم ہے کہ 90 فیصد نوجوانوں نے انکار کر دیا۔ مودی جی کے پاس اب کوئی نیا آئیڈیا نہیں بچا ہے ۔ یہ حکومت نوجوانوں کو روزگار نہیں دے گی، صرف جملے دے گی۔