نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف خواتین سیلف ہیلپ گروپوں اور انٹر پینور سے مختلف مصنوعات کی خریداری کی ۔ مودی نے پیر کے روز یوم خواتین پر مختلف مصنوعات کی خریداری کے بعد کہا کہ یہ انٹر پینور اور خود انحصار ہندوستان کی کوششوں کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے ۔اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ‘‘ خواتین خود کفیل بنانے کے لئے ہندوستان کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں ۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہمیں خواتین کے درمیان کاروبار بڑھانے کا عہد کرنا چاہئے ۔ آج میں نے کچھ اسی مصنوعات خریدی ہیں جو خواتین انٹر پینور ، ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور ملک کی ثقافت میں سرایت ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ٹرائبس انڈیا سے ایک شال ، گونڈ پیپر پینٹنگ ، ناگالینڈ کی روایتی شال ، مدھو بنی پینٹنگ والا ایک کھادی کا اسٹال ، فائل فولڈر اور دیگر مصنوعات خریدی ہیں۔