مودی نے ٹرمپ کی طرف سےغزہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 30 ستمبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے امریکی صدر کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس میں شامل ہر فریق اسے قبول کریں گے ۔ نریندر مودی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک بیان میں کہا، “ہم غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کیلئیصدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ وسیع تر مغربی ایشیائی خطے کیلئے طویل مدتی حل ہے ۔

وزیر اعظم مودی آر ایس ایس کی
صد سالہ تقریب کے مہمان خصوصی
نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی چہارشنبہ کے روز یہاں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے منگل کے روز بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعظم مودی خصوصی ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے جس میں آر ایس ایس کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے اور وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔آر ایس ایس کی تاسیس ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار نے 1925 میں ناگپور، مہاراشٹر میں ایک رضاکار تنظیم کے طور پر رکھی تھی، جس کا مقصد شہریوں میں ثقافتی بیداری، نظم و ضبط، خدمت اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔