مودی نے ٹیلیفون پر کورونا وبا سے متعلق تفصیلات معلوم کیں

   

اجمیر،21اپریل(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی ملک میں کورونا وبا سے متعلق اپنے قریبیوں سے ذاتی طور پر ٹیلی فون کرکے ان کے شہر,خاندان اور خود کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں۔ایسا ہی ایک ٹیلیفون آج صبح 10بجے اجمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)قومی کونسل کے ممبر دھرمیش جین کے پاس آیا جس میں مسٹر مودی نے مسٹر جین سے ذاتی گفتگو کرتے ہوئے ، کورونا کے بارے میں استفسار کیا اور کنبہ کے ساتھ اس کی خیریت دریافت کی۔اجمیر سٹی امپروومینٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین دھرمیش جین نے یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر مودی نے بہت ہی اپنائیت سے پوچھا کی دھرمیش جی آپ کیسے ہیں۔کورونا کے تعلق سے شہر کی کیا صورت حال ہے ۔جین نے مودی کو بتایا کہ میراخاندان اول روز سے ہی اصولوں پر عمل پیرا ہے اور لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائن کے مطابق ضلع اور پولیس انتظامیہ بھی پورے ضلع میں مستعدی کے ساتھ سرگرم عمل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر جین کی سنگھ کے کارکن کی حیثیت سے مسٹر مودی کے ساتھ 2000 ء سے ہی وابستگی رہی ہے ۔مسٹر مودی جب سن 2000میں اجمیر آئے تھے تو دھرمیش جین کی کار میں ہی سفر کیا تھا۔