نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ان کی کابینہ کے ساتھی، صارفین سے متعلق امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر رام ولاس پاسوان کو ان کی سالگرہ اور لمبی عمر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔آج مسٹر پاسوان کی 73 ویں سالگرہ ہے ۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور لکھا ، “میرے سینئر کابینہ ساتھی مسٹر رام ولاس پاسوان جی کو سالگرہ مبارک۔ پاسوان جی کا انتظامی تجربہ اور اہم پالیسی امور پر ان کی گہری گرفت ہماری حکومت کے لئے ایک بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ سماجی انصاف کیلئے ان کا بہت تعاون ہے ۔ میں ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں‘‘ ۔