مودی نے پرائم منسٹر میوزیم کا افتتاح کیااور خریدا ’’پی ایم میوزیم ‘‘کا پہلا ٹکٹ

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے تمام وزرائے اعظم کی زندگی اور ان کی خدمات پر وزیر اعظم میوزیم کا افتتاح کیا۔مسٹر مودی صبح تقریباً 11 بجے تین مورتی بھون میں واقع نہرو میموریل و میوزیم پہنچے جہاں مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔ مسٹر مودی نے بعد میں میوزیم کا دورہ کیا اور پھر سائن بورڈ کی نقاب کشائی کرکے میوزیم کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر بھی موجود تھے ۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے جشن کے دوران شروع کیا گیا یہ میوزیم آزادی کے بعد تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کی خدمات کے ذریعے لکھی گئی ہندوستان کی کہانی کو بیان کرتا ہے ۔ ملک کی تعمیر میں ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پرائم منسٹر میوزیم ایک جامع کوشش ہے تاکہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے ہر وزیر اعظم کو ان کے نظریہ یا دور سے قطع نظر ملک کے لیے ان کی خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کیا جائے ۔ جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے تمام وزرائے اعظم کی قیادت، وژن اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ میوزیم کی عمارت کا ڈیزائن ابھرتے ہوئے ہندوستان کی کہانی سے متاثر ہے ، جس کی تشکیل اس کے لیڈروں کے ہاتھوں سے کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ملک کے تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کی خدمات پر مبنی ‘پردھان منتری سنگراہالیہ’ (وزیراعظم عجائب خانہ/پی ایم میوزیم) کا افتتاح کیا اور اس کا پہلا ٹکٹ خرید کر میوزیم میں داخل ہوئے ۔ مودی صبح تقریباً 11 بجے تین مورتی بھون میں واقع نہرو میموریل اور میوزیم پہنچے جہاں مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے میوزیم کے ٹکٹ کی ادائیگی خود کی اور ٹکٹ خریدنے کے بعد میوزیم میں گئے ۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف(پی ایم او) کی جانب سے ایک ویڈیو میں مودی ٹکٹ خریدتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آن لائن موڈ کے ذریعے میوزیم ٹکٹ کی خریداری 100 روپے اور آف لائن موڈ میں 110 روپے ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے میوزیم کا دورہ کیا اور اس کے بعد نام کے تختے کی نقاب کشائی کرکے میوزیم کا افتتاح کیا۔