مودی نے کرتاپور کاریڈر کی کشادگی پر عمران کا شکریہ ادا کیا

   

ڈیرہ بابا نانک (گرداسپور) ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو کرتارپور کاریڈر کا افتتاح کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے سرحد پار کے مقدس مذہبی مقام کے تئیں ہندوستانیوںکے احساسات کا احترام کیا ہے، جہاں سکھ مت کے بانی گرو نانک دیو کی آخری آرامگاہ واقع ہے۔ مودی نے ڈیرہ بابا نانک گردوارہ سے تقریباً آٹھ کیلومیٹر کی دوری پر اجتماع سے خطاب میں عمران کا شکریہ ادا کیا۔