اب عوام مودی کو بھگانے برتن بجائیں : کسان
نئی دہلی : زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے طرز پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی کو بھگانے کیلئے برتن بجائیں ۔ وزیراعظم مودی نے کورونا وائرس کو بھگانے کیلئے عوام سے برتن بجوائے تھے ۔ بھارتیہ کسان یونین لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کے دوران ملک بھر کی عوام کو برتن بجانا چاہئیے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعظم کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے موقع پر وہی کام کریں جو وزیراعظم نے کورونا بھگانے کیلئے کیا تھا ۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر جگجیت سنگھ ڈالے والا نے کہا کہ عوام اپنی بالکنیوں میں آکر تالیاں بجائیں اور برتن بجاتے ہوئے مودی حکومت کو بھگائیں ۔