مودی نے کچ میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

   

احمد آباد :پورے ملک میں آج دیوالی کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے کچ میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ ساتھ ہی فوجی جوانوں کو مٹھائی بھی کھلائی۔ نریندر مودی اس دوران فوج کے لباس میں نظر آئے۔ انہوں نے گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کے قریب ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’دہشت گردوں کے آقاؤں کو پتہ چل گیا ہے کہ ہندوستان کا اب کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ ہندوستان اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر کے دیوالی کی مبارکباد دی۔ روشنی کے اس روحانی تہوار پر میں ہر کسی کی صحت، خوشی اور خوش قسمت زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ کئی سالوں سے فوجی جوانوں کے ساتھ ہی دیوالی کا تہوار مناتے آئے ہیں۔ وزیر اعظم کے عہدہ پر رہتے ہوئے پہلی بار گجرات کے کچ میں دیوالی منانے کے لئے آئے۔